چارسدہ زیادتی قتل کیس: ملزم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

450

چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو جنسی ذیادتی کے بعد قتل کردیا گیا کا ملزم گرفتار۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈھائی سالہ زینب زیادتی و قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور  ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کا ایک جوتا بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزم کا تعلق زینب کے علاقے سے ہی بتایا جاتا ہے۔

خیال رہے اعلیٰ پولیس حکام اس حوالے سے عنقریب ملزم کو لے کر اہم پریس کانفرنس کریں گے اور مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بیہمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب  چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کے والد نے واقعہ کے فوری بعد ہی ملزم کی نشاندہی کردی تھی اور والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایک شخص چارہ کاٹنے کھیتوں میں گیا تھا وہاں اس نے بچی کو مردہ حالت میں پایا اور واپس آکر امام مسجد کو آگاہ کیا جبکہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو وہی شخص واقعہ میں ملوث پایا گیا۔