اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر افغانستان کا شہری مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق افغان شہری غلام محمد امیری اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے
ذریعے کابل جا رہا تھا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔