لاہور(اے پی پی)منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر کل بروز منگل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم شہباز شریف کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں
عبوری ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد نیب نے شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرکے تفتیش کی غرض سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔
شہباز