حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کو فون، حیسکو مظالم کے خلاف کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ریلی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قائدین اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔