نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پانچ روز قبل منشیات کے مقدمے میں جیل جانے والا 55 سالہ قیدی دم توڑ گیا مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاغذی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے۔ تھانہ بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گزشتہ پانچ روز پہلے منشیات کے مقدمہ میں چلان ہوکر ڈسٹرکٹ جیل منتقل ہونے والے 55 سالہ بابر مسیح کی طبیعت دو روز پہلے خراب ہونے پر علاج معالجے کے لیے پیپلزمیڈیکل اسپتال داخل کیا گیا، قیدی بابر مسیح دوران علاج دم توڑ گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ سجاد علی مگسی کی موجودگی میں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی۔