کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) اور رکن بلوچستان اسمبلی بشری رند کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
میڈیا کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی بشری رند بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں، گزشتہ روز ٹیسٹ کروانے پر ٹیسٹ پازیٹو آ گیا تھا جبکہ طبیعت خراب ہونے پر فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال کوئٹہ میں داخل کیا گیا ہے۔
ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری بشری رند کو گزشتہ شب سانس لینے میں دقت ہوئی تھی جس کے بعد آئی سی یو میں آکسیجن پر رکھا گیا ہے جبکہ طبی امداد کی فراہمی کے بعد طبیعت سنبھل گئی ہے لیکن اب بھی آئی سی یو میں آبزرویشن پر ہیں۔
واضح رہے ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال کے مطابق بشری رند کی طبی حالت اب اطمینان بخش ہے۔
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے مزید 666 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 اموات ہوچکی ہیں۔