سکھر (نمائندہ جسارت) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف، ملک بھر کے منافع خور فرنچائز مالکان نے مستحق خواتین کے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔ ملک بھر کے 88 فرنچائز مالکان نے خواتین کے انگوٹھوں کے نشانات کاپی کرکے رقم نکلوا لی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو لکھ دیا، ایف آئی اے نے شکایات ملنے پر کارروائی شروع کردی۔ ایف آئی اے ذرائع کی مطابق فراڈ میں ملوث ملزمان پر مقدمات درج کرکے دو افراد گرفتار کرلیے گئے۔