حکومت ہمیں نشانہ بنا کر نہیں بچے گی، احسن اقبال

139

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنا کر سمجھتے ہیں کہ شاید حکومت بچ جائے گی تو ایسا نہیں ہے، یہ حکومت اب نہیں بچے گی، عمران نیازی اور ان کے مشیر جواب دیں آپ آئین کی کس شق کے تحت این آر او دے سکتے ہیں؟ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے کا طعنہ دینے والے بتائیں ہماری ٹیم کے لوگوں کو اپنا معاون خصوصی کیوں بنایا؟۔ احسن اقبال نے ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا نے چین کے خلاف بطور اقدام ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر کیوں پابندی لگائی؟ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔