پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 جبکہ 6,558 مریض انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 39 ہزار 910، پنجاب میں 1لاکھ 484، بلوچستان میں 15,498 خیبرپختونخواہ 38,273، گلگت بلتستان میں 3,900، اسلام آباد میں 17,210 اور آزاد کشمیر میں 2,991 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,543 پنجاب 2,252 خیبرپختونخوا 1,263، اسلام آباد 188، گلگت بلتستان 89، بلوچستان 146 اورآزاد کشمیر میں 77 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 062 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 38 لاکھ 28 ہزار 952 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 635 ٹیسٹ کے دوران 671 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 6 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت475 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔