حکومت نے کرپشن کیسز میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی کابینہ نے شہبازشریف کیس سے متعلق 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی جب کہ شہبازشریف سے لین دین رکھنے والے7 افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے سمری کی بذریعہ سرکولیشن نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔ شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے، نثار احمد، علی احمد خان، ظاہر نقوی، قاسم قیوم، راشد کرامت بھی شامل ہیں۔
فضل داد عباسی اور شعیب قمر کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے، نیب نے وزارت داخلہ سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی، تمام افراد تحقیقات تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔