لاہور (آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئی بلڈنگ کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ہر ہفتے تعمیراتی کام کا خودمعائنہ کروں گا۔ اسپیکرچودھری پرویزالٰہی نے وزیر قانون محمد بشارت راجا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا اور بلڈنگ کو ہر لحاظ سے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔