لاڑکانہ، چار سالہ بچی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

164

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) خدا آباد محلہ میں چار سالہ بچی ثنا تونیو گھر کے باہر کھیلنے کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوگئی جسے ورثاء نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔