عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث ہر منٹ دنیا بھر میں 10 لاکھ 62 ہزار 274 افراد ہلاک جبکہ 3 کروڑ 65 لاکھ 11 ہزار 903 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ74لاکھ 81 ہزار969 ہوگئی ہے اور 79 لاکھ67ہزار660 ایکٹیو کیسزہیں۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 77 لاکھ 86 ہزار416 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 17 ہزار066 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 68 لاکھ 41 ہزار813 افراد متاثر، 1لاکھ 5ہزار 632 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 2 ہزار357 اور اموات 1لاکھ48 ہزار304تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 12 لاکھ60 ہزار112افراد متاثر، اموات22ہزار056، پیرو میں8 لاکھ 35ہزار 662 متاثر، اموات 33 ہزار، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 85ہزار 155افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 17ہزار248، کولمبیا میں 8 لاکھ 77 ہزار 683 افراد متاثر، اموات کی تعداد 27 ہزار180 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے آج 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہوگئی۔