غداری کے مقدمات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

485
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ غداری کے مقدمات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،ہم مقابلہ کریں گے،موجودہ حکومت نالائق ہے،اسےعوامی نمائندہ حکومت نہیں کہا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاکہ اس وقت تمام اپوزیشن جماعتیں متحدہیں، اسلام آبادجانا ہماری پلاننگ میں ہے، جس کی وجہ سے عمران خان کےپسینےچھوٹےہوئےہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےلکھامولانافضل الرحمان نےصحیح کہاتھا کہ ہمیں حلف نہیں لینا چاہیےتھا، غیرت مندلوگ استعفا دیتےہیں،کمزور سے استعفے لئےجاتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ یہ تاثرغلط ہےکہ سیاسی لوگ اداروں سےتصادم چاہتےہیں، ہمیں ٹھنڈےدل سے سوچناچاہیےکہ ملک کیسےچل سکتاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کی باگ ڈورہمارے ہاتھ میں ہے،میراموقف تھاپہلے تنظیم سازی،پھرحکمت عملی پھرجلسوں کااعلان ہوناچاہیے تھا،دوتین جلسوں میں ملک میں تبدیلی کےآثارپیدا ہوجائیں گے،آزادی کاکاروان چل پڑا ہے، 16 اکتوبر کو پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوگا، پی ڈی ایم کی طرف سےپورےملک میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیاجارہاہے۔

،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں ملازمین کااحتجاج جاری ہے،ہم ان کےمطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔