پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، بلاول بھٹو

789

کراچی:پیپلزپارٹی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،وقت آچکا کے کہ سلیکٹڈسرکار کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی  ڈاکٹر نفیسہ شاہ، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ اورسینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے  ملاقات کی۔ بلاول بھٹوزرداری نے پی پی پی رہنماؤں سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور ریلیوں کے معاملات پر گفتگو کی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی پی پی کی اے پی سی کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت ہے، پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،  وقت آچکا کے کہ سلیکٹڈ سرکار کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں۔