راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے افسروں،جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمن شہید کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے ملاقات کی ، جہاں انہوں نے کرنل مجیب الرحمان شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دیرپا امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ کرنل مجیب الرحمن ٹانک میں خفیہ معلومات پر دوران آپریشن شہید ہوئے تھے۔