لاڑکانہ، 11 سالہ بچی کونج کھوکھر کے واقعے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

178

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کے نوٹس پر ڈی ایس پی باقرانی خلیل الرحمن مسن کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے لاڑکانہ کے قریب تھانہ باقرانی کی حد میں 10 اگست کے روز جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ بچی کونج کھوکھر کے واقعے میں ملوث تین ملزمان جمیل کھوکھر، جانی کھوکھر اور سہیل کھوکھر کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے کہا کہ کونج کھوکھر اور اس کے تمام گھر والوں کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی نے کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے نقد انعامات دینے کے احکامات بھی جاری کردیے۔