سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا گدپور اور سدوجا کچے کا دورہ، جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کیخلاف سکھر پولیس کی جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ وہ سدھوجا اور گدپور کچے میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں سے ملے، ڈیوٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں، بعد ازاں عارضی پکٹس کا معائنہ کیا۔ تعینات جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ منظم ڈاکوؤں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ جاری رکھیں گے تاکہ ان امن دشمنوں کو شکست دے کر ضلع میں امن و امان کی فضا کو مستحکم اور برقرار رکھ سکیں۔