بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر کی ایڈمیشن فیس 71 ہزار روپے مقرر

292

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی جانب سے تعلیم کے نام پر تجارت، سکھر میں خواتین کے لیے مخصوص پہلی بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی مہنگی ترین یونیورسٹی بن گئی، یونیورسٹی میں داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر کی ایڈمیشن فیس 71 ہزار روپے مقرر، بیچلر پروگرام کی سالانہ فیس ساٹھ ہزار روپے مقرر، چار سالہ ڈگری پروگرام کی مکمل فیس ڈھائی لاکھ سے زائد مقرر کی گئی ہے جبکہ سیلف فناننس اسکیم کے تحت چار سالہ بیچلر ڈگری کی فیس ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد مقرر کی گئی ہے۔ بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر کی مہنگی ترین سرکاری یونیورسٹی بن گئی۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں داخلوں کی خواہشمند طالبات لاکھوں روپے فیسز مقرر کیے جانے پر سخت مایوسی کا شکار ہیں۔