حکومت مخالف تحریک ، سراج الحق نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

142

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اہم اجلاس طلب کر لیاہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج منصورہ لاہور میں ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی
سراج الحق اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریںگے۔قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی پہلے سے ہی حکومت مخالف تحریک چلا رہی ہے ۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں موجودہ حالات اور شیڈول پر بات ہو گی اور حکومت مخالف تحریک کے خدو خال طے کیے جائیں گے ۔ حکومت کے خلاف تحریک کے لیے جماعت اسلامی ملک بھر کے عوام کو منظم کرے گی۔