امریکی عدالت نے ایران پر1.4 ارب ڈالر کا ہرجانہ عائد کردیا

149

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نے ایران کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 1.4 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تہران حکومت مارچ 2007 ء میں دورہ ایران کے دوران لاپتا ہونے والے سابق ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے اہل خانہ کو 1.4 ارب ڈالر ادا کرے۔ لیونسن کے اہل خانہ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے زائد عرصے تک انہیں ناقابل یقین تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے ترجمان نے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔