اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر ئر (ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے ہم نادرن، ، گلگت اور کشمیر کے علاقوں میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کی تلاش اور اس کے قومی ہاکی تک رسائی کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔ پیر کو بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے فنڈز کے مسائل ہیں امید ہے جلد حل ہوجا ئیں گے اور ہم پاکستان ہاکی کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بھر پور طریقے سے سفر دوبارہ شروع کرسکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم نادرن ، گلگت اور کشمیرر کے علاقوں میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کی تلاش اور اس کے قومی ہاکی تک رسائی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ ہمیں وہ ٹیلنٹ بھی مل سکے جو جسمانی طور پر نہایت مضبوط ہے اور وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے طاقت کو مزید بڑھاسکتے ہیں۔