خورشید شاہ پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی سماعت 12اکتوبر کو ہوگی

95

سکھر(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی، سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی۔ خورشید شاہ ،ان کی 2 بیگمات، صاحبزادوں، داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زاید کے اثاثے بنانے کے الزام
میں نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی ، خورشید شاہ کوایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا ۔ نیب پراسیکیوٹر زنے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کے حوالے سے بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے ریفرنس میں ترامیم ضروری ہوگئی ہیں ، جس پر خورشید شاہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ریفرنس میں اب ترمیم نہیں کی جاسکتی ،عدالت نے دونوں وکلا کے دلائل سننے کے بعدحتمی ریفرنس داخل کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔