سکھر(آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن پرجتنے چاہے مقدمات درج کرلیں غداری کے سرٹیفکیٹ دے لیں، لیکن معیشت کو بہتر بنائیں مہنگائی بے روزگاری پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دیں،سندھ کی تقسیم ایم کیو ایم کی نہیں بلکہ عمران خان کی سوچ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ این آر او دینے والے
یہ تو بتادیںان سے این آر اومانگ کون رہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ غداری کے الزامات لگانا کوئی نئی بات نہیں یہاں پر تو بانی پاکستان کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح پر یہ الزام لگایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ملک میں پارلیمنٹ اور جمہوری نظام ہے تو وہ پیپلزپارٹی کی بدولت ہے ملک کے حقیقی وارث عوام ہیں اور عدلیہ،پارلیمنٹ ،سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ ان کے خادم ہیں۔