پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 260 جبکہ 6,517 مریض انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 38 ہزار 341، پنجاب میں 99,941، بلوچستان میں 15,399 خیبرپختونخواہ 38,076، گلگت بلتستان میں 3,852، اسلام آباد میں 16,789 اور آزاد کشمیر میں 2,862 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,521 پنجاب 2,240 خیبرپختونخوا 1,262، اسلام آباد 183، گلگت بلتستان 89، بلوچستان 146 اورآزاد کشمیر میں 64 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 99 ہزار 836 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 36 لاکھ 44 ہزار 762 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 725 ٹیسٹ کے دوران 632 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 4 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت512 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔