افغانستان سے متعلق نئی ویزا پالیسی بہترین ہے‘ اسد قیصر

211

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے نئی ویزا پالیسی اپنے دائرہ کار اور اجرا کے لحاظ سے بہترین ہے۔ انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ قیام کے دورانیے، ویزے کی مدت اور پاکستان میں آنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے سمیت ویزے کے مختلف پہلوئوں کو آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان آنے والے افغان بھائیوں، طلبہ، تاجروں، سرمایہ کاروں اور مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی‘ افغانستان میں پاکستانی مشنز اب ایک سال کے لیے کئی انٹریوں کا حامل وزٹ ویزا اور 5 سال کے لیے بزنس ویزا جاری کر سکیں گے جس کی مدت پاکستان میں قابل توسیع ہوگی۔