لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ و رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو کی زیر صدارت پیپلز بیورو لیبر کی ضلعی تنظیم سازی کے حوالے سے پارٹی سیکرٹریٹ کینیڈی آفس میں اجلاس ہوا، جس میں پیپلز لیبر بیورو ضلع کے تمام تحصیل و شہروں کے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی گئیں۔ اس موقع پر ایم این اے خورشید احمد جونیجو، ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد لغاری، انفارمیشن سیکرٹری عمران حسن جتوئی و دیگر نے مشترکہ طور پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی 32ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر بلاول کی لمبی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔