نواز شریف نے مودی سے کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی ،شہباز گل

423

لاہور(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم سے کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی، نواز شریف کی تقاریر ملکی مفاد میں نہیں ۔بھارت پاکستان کو توڑنے کے درپے ہے اور بھارت سرحدوں پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، نواز شریف کو 1993 میں بھی فوج سے مسئلہ تھا اور اس سے پہلے غلام اسحاق خان سے بھی مسئلہ بنا تھا ان کا ہر دور میں فوج سے مسئلہ رہا ہے ۔ نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے۔ہمیں نوازشریف سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں ،نوازشریف جب پھنستے ہیں توان کو جمہوریت کا چیمپئن بننا یاد آجاتا ہے،نواز شریف نے صرف ایک بات طے کرنی ہے ان کا پیسہ پکڑا گیا جو ان کو دینا پڑے گا، ہم فوج کیساتھ ملکر کام کر سکتے ہیں توآپ کو کیا موت پڑی ہوتی ہے؟نوازشریف کو اللہ نے سچ بولنے کی توفیق ہی نہیں دی ،نوازشریف تبھی سچ بولتے ہیں جب وہ کچھ نہیں بولتے۔،آئین و قانون کے مطابق جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے،عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے مفرور تقاریریں کر سکتے ہیں یا نہیں، لندن میں نواز شریف جس سفارتخانے گئے اور ملاقاتیں کیں سب معلوم ہے،نواز شریف کو عاصم سلیم باجوہ اس لیے کٹھکتے ہیں کیونکہ عاصم سلیم باوجوہ نے ہی کلبھوشن کو پکڑا تھا،حکومت عاصم سلیم باجوہ سے مطمئن ہے، کسی کو تکلیف ہے تو عدالت چلا جائے۔بھارتی بزنس مین سجن جندال بغیر ویزے کے مری میں آکر وزیر اعظم سے ملاقات کرتا ہے ، کیا پاکستان کا کوئی بزنس مین بھارت جا کر ان کے وزیراعظم سے مل سکتا ہے ؟ یہ ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتا ہے۔ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی طور پر نواز شریف کی تقریروں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے اور اداروں کے خلاف بول رہی ہے۔نواز شریف نے اپنے پارٹی رہنماوَں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔