اسلام آباد (آئی این پی)حریت رہنما مشال ملک نے کہا کہ پاکستانی حکومت آر ایس ایس کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کے لیے اقدامات کرے ، کشمیریوں کے منصفانہ موقف کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف اور نظر بند و گرفتار حریت رہنمائوں کی رہائی کیلیے چائناچوک اسلام آباد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت حریت رہنما مشال ملک نے کی ، ریلی میں طلبہ، مرد و خواتین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں مشال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی غیرقانونی لاک ڈائون کوایک سال ہوچکا ہے، کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کاسامنا ہے،ہر جگہ لاشیں گری ہیں ، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال کا نوٹس لیں۔مشال ملک نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری نظر بند او ر گرفتار حریت رہنمائوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ڈالے۔