ایرانی صنعتی شہر میں زوردار  دھماکا‘ ایک شخص ہلاک

183

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی ایران کے ایک صنعتی شہر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صوبے اصفہان کے شہر شہ رضا میں دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک ویلڈر ہلاک ہوا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکا ملک کے مختلف حصوں میں اس سے قبل ہونے والے دھماکوں اور آتش زدگی کے سلسلے کی کڑی بتایا جا رہا ہے۔