نوازشریف واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، شیخ رشید

528

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ نوازشریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ ملک سےنہ لیں، وہ واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ نوازشریف کو عدالتوں میں جواب دینا ہوگا، نوازشریف بتائیں مودی سےتنہائی میں کیا باتیں کیں؟ ملک میں دشمن، منی لانڈرنگ اور بھگوڑوںکو خطاب کا حق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ لاہور کا فلاپ شو بتاتا ہے کہ پاکستان کے عوام  نواز شریف کے بیانیے کے خلاف، پاک فوج اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔