لاڑکانہ، عمرانی اور ناوڑا برادری کے دو گروہوں میں تصادم

275

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اوستہ محمد کے کیٹل فارم تھانے کی حد گاؤں باری شاخ میں عمرانی اور ناوڑا برادری کے دو گروہوں میں جاری پرانے زمینی تنازع پر جگھڑا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں حاجی سکندر علی ناوڑو موقع پر قتل ہوئے جبکہ مقتول کا بیٹا افتخار ناوڑو، فقیر محمد اور علی بخش ناوڑو شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثاء نے شدید زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امدا دی گئی، زخمیوں کے مطابق ان کا عمرانی برادری کے بااثر افراد کے ساتھ پرانے زمینی تنازعہ چل رہا ہے، جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حاجی سکندر کو موقع پر قتل جبکہ ہمیں زخمی کرنے کے بعد فرار ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ لاڑکانہ کے قریب تھانہ ماہوٹا کی حد نوڈیرو روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے خیرپور میرس کی رہائشی 5 سالہ بچی پروینہ جمالی شدید زخمی ہوئی۔