وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ اگر کورونا بڑھا تو صرف اسکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا جبکہ کابینہ اراکین میں تشویش پائی جارہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کابینہ اراکین نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ دوبارہ کورونا نہیں چاہتے تو ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔
دوسری جانب کورونا کے ایس اوپیز پر انتظامیہ بھی ایکشن میں ہے، خلاف ورزی کرنے پر کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذکردیا گیا ہے اور لاک ڈاون والےعلاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت، بغیرماسک باہرنکلنےپرپابندی عائد ہے۔
واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 جبکہ 6,499 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گیے ہیں۔
خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت اتوار 4 اکتوبر کو کراچی یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ ریلی سندھ کی سیاست میں نفرت کو پروان چڑھانے والوں، سندھ کو تقسیم کرنے والوں، قومیتوں میں دوری پیدا کرنے والوں، لسانیت کی سیاست کو ابھارنے والی سوچ اور سیاست کرنے والی جماعتوں کے خلاف ہوگی۔