نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں فوج کی مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں صرف پیراملٹری فورسزاورپولیس کی مدد لی جائے گی تاہم فوج کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لوپ میں رکھا جائےگا.
میر افضل خان نے کہا کہ ضرورت پڑی تو فوج طلب کریں گے تاہم گلگت بلتستان اسمبلی کے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل ہیں.
نگران وزیراعلیٰ میرافضل خان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے.
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرراجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوں گے اور تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے اقدامات سے مطمئن ہیں، شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پر عزم ہیں جبکہ تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن میں فوج کو طلب کیا جائے.