شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی شیڈول بنا رہے ہیں، رانا ثنا

458

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف صوبے بھر میں احتجاج کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے، مریم نواز 16 اکتوبر کو گوجرانوالا میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ لاہور میں بڑے جلسے کیلیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔ ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے کہ ہو سکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے، مسلم لیگ (ن) گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں، اے پی سی کے فیصلوں پر بہر صورت عمل ہوگا۔