پریس کلب دادو غریب عوام کی آواز ہے، علی محمد سومرو

297

دادو (نمائندہ جسارت) دادو پریس کلب کے صحافیوں سے یکجہتی کے لیے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرکزی چیئرمین شہید دودو سومرو آرگنائزیشن پاکستان علی محمد سومرو سابق وزیر اعظم میاں محمد سومرو کی طرف سے بھی پریس کلب کے لیے پیغام لے کر پریس کلب دادو پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریس کلب دادو غریب عوام کی آواز ہے، پریس کلب اور صحافیوں کیخلاف سازشیں اور حملے عوام کی آواز کا گلا دبانے کے برابر ہے۔ شرپسند عناصر کی جانب سے ادارے اور صحافیوں کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ادارے اور صحافیوں کیخلاف مسلسل ایک گروہ جو دادو شہر میں بھتا خوری، قبضہ گیری سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہے شر پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی کردار کشی بند کی جائے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب صابر حسین بھنڈ، مقصود احمد چانڈیو، ولی چانڈیو، سرور جلال سولنگی، آزاد بلوچ، اعجاز چانڈیو سمیت دیگر شریک تھے۔