قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

292

اگر تم اِن لوگوں سے پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ انہیں اْسی زبردست علیم ہستی نے پیدا کیا ہے۔ وہی نا جس نے تمہارے لیے اس زمین کو گہوارہ بنایا اور اس میں تمہاری خاطر راستے بنا دیے تاکہ تم اپنی منزل مقصود کی راہ پاسکو۔ جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اٹھایا، اِسی طرح ایک روز تم زمین سے برآمد کیے جاؤ گے۔(سورۃ الزخرف: 9 تا11)
سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے تو روٹی کا ایک ٹکڑا گرا ہوا دیکھا، آپ نے اسے اٹھایا، صاف کر کے کھا لیا اور فرمایا عائشہ! عزت والی چیز (رزق) کی عزت کیا کرو کیوںکہ جب یہ کسی قوم سے چھین لی جاتی ہے تو اس کے پاس واپس نہیں آتی۔
(ابن ماجہ)