جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا ہے کہ نیب صرف پگڑیاں اچھالنےکیلئےاپوزیشن رہنماؤں کوتنگ اورگرفتار کررہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ اس سےنالائق،کرپٹ حکومت اورکونسی ہوگی، جس نے دو سال سےزائدعرصہ میں حکومت کےکیےگئے وعدوں میں سے ایک بھی پورانہیں کیا،تحریک حکومت کےاختتام تک جاری رہےگی۔
مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حکومت عوام کو سہولیات پہنچانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔