شہباز شریف کو کرپشن پر گرفتار کیا گیا، فیاض چوہان

210

لاہور( آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ذوق و شوق سے گرفتاری نہیں دی بلکہ کرپشن اور بد عنوانیوں کے نتیجے میں گرفتار ہوئے، اپوزیشن لیڈر نے 40برس اقتدار کے مزے لوٹے، حساب تو دینا ہوگا۔سابق وزیراعلیپنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر ان کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ چالیس سالوں میں جو اقتدار کے مزے لوٹے ہیں، اپنے اس دور میں انہوں نے جو کرپشن اور بدعنوانیاں کی ہیں ، ان سب کی تحقیقات کے لیے جو جے آئی ٹیز اور تمام تحقیقاتی اداروں کی عرق ریزی کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ انہیں گرفتار کیا جائے، ضمانت خارج ہونے کے بعد یہ بھی اس عمل سے گزریں گے، جو عدالت کا نظام ہے،اور تفتیشی طریقہ کار ہے۔