نواب شاہ(سٹی رپورٹر)آل پارٹیز الائنس کی جانب سے سکرنڈ اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف فلک شیر اوڈ، امجد خانزادہ، عبدالقادر جیلانی، ایوب کھوسو، عبدالرشید اور لطیف خانزادہ ودیگر کی قیادت میں ای سی آفس واپڈا نواب شاہ کے ساتھ دو روزہ بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سکرنڈ اور گردونواح میں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث ہم سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرکے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔