مولانا فضل الرحمن کا ذریعہ آمدن کیا ہے  3 ارب کے اثاثے کیسے بنے ؟ زلفی بخاری

230

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ 3 ارب روپے کے اثاثے بن گئے۔ زلفی بخاری نے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے نیب تحقیقات میں ان
کے اثاثوں کے انکشاف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی میں خاموشی پر ملنے والی پے بیک کی بچت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمن اقتدار میں نہیں ہیں اور اس وجہ سے یہ ساری چیزیں سامنے آ رہی ہیں اور مولانا فضل الرحمن کی جانب سے سارا شور شرابہ اسی لیا تھا کہ ان کے خلاف تحقیقات نہ ہوں۔