اپوزیشن گلگت بلتستان کے معاملے پر سیاست کررہی ہے، وفاقی وزراء

411

اسلام آباد:وزیر امور کشمیر جی بی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گلگت بلتستان کےمعاملےپرسیاست کررہی ہے، گلگت بلتستان میں15نومبرکوالیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈہ پوری نے کہاکہ گلگت بلتستان سی پیک سے متعلق اہم خطہ ہے، گلگت بلتستان کےلوگوں کوصحت اورتعلیم کی بہترین سہولیات دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دیامربھاشاڈیم پرکام شروع ہوچکاہے،انتہائی اہم منصوبہ ہے، جمہوری نظام کےاستحکام پریقینی رکھتےہیں۔

علی امین گنڈہ پور نے فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمن نے کشمیریوں کے نام پر پیسا لوٹا،مولانا  فضل الرحمن نے غلط بیان دیا کہ کشمیر کا سودا کیاجا رہاہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ آنےوالے دنوں میں  گلگت بلتستان پاکستان کامعاشی بیس کیمپ ثابت ہوگا،گلگت بلتستان  حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔