مریم اورنگزیب کی گفتگو عدالت پر حملہ ہے، شہزاد اکبر

682

اسلام آباد:مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے گٹھ جوڑ کی بات کرکے عدالت پرحملہ کیا، شہباز شریف کی گرفتاری کے احکامات عدالت نے دیئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے  کہاکہ  آصف زرداری قانون سے بھاگ رہے ہیں، زرداری کے خلاف عدالتوں میں نیب ریفرنسز دائر ہیں۔

شہزاد اکبر نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بلاول وکٹم کارڈ کے پیچھے چھپنا بند کریں اور اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  تمام وفاقی معاونین اورمشیروں نے اثاثے پبلک کردیے، اب سندھ حکومت  کی باری ہے کہ اپنے اثاثے ظاہر کرے، سندھ کے معاون خصوصی اور مشیر اپنے اثاثے کب پبلک کررہے ہیں؟ سندھ کے عوام  کوکئی دہائیوں سے لوٹا جارہاہے ،آصف زرداری کی 265 درخواستیں عدالتوں سے مسترد کردی گئی ہیں۔