مارشل لا کا سوچنے والا ملک دشمن ہوگا،احسن اقبال

130

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے استعفے دیے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا‘ وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کر ائے گا۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ جس نے بھی 3 مارشلائوں کے بعد چوتھے مارشل لا کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا‘ بچا کھچا پاکستان چوتھے مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ پاکستان جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتا ہے‘ پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے‘ وہ آئین کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی تو وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کرائے گا‘ اگر اپوزیشن نے استعفے دیے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسیشعور کی توہین ہے‘ ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے‘ الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔