تمباکوکوفصل کادرجہ دلانے کی کوشش کریںگے،اسد قیصر

249

پشاور(آن لائن)اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہاہے کہ تمباکوکوفصل کادرجہ دینے کے لیے کوشش کریں گے،کاشتکاروںکی خواہش کے مطابق ٹوبیکو بورڈمیںتبدیلی لائیںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کنڈہ،ضلع صوابی میںکسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق فخرامام ،قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کے ممبران، صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی سمیت تمباکو کاشتکاروں کے نمائندگان
بھی موجود تھے۔ اسدقیصر نے کہا کہ تمباکو ریٹ 250 روپے فی کلومطالبے کی مکمل حمایت کرتاہوں،300سے کم کرکے 10 فیصد تک ٹیکس لیکر آئے ہیںجس سے کاشتکاروں کو خاطرخواہ ریلیف ملاہے، وزارت زراعت اور ٹوبیکو بورڈ کیساتھ یہ معاملہ اٹھائوںگا اور وہی نرخ ہوگا کو جو تمباکوکے کاشتکارچاہتے ہیں، ضلع صوابی کے عوام کاسارادارومدارتمباکوسے وابستہ ہے،اگرتمباکو کے کاشتکاروںکوریلیف ملے گا توان کے زندگی تمام معاملات احسن طریقے سے حل ہوںگے ۔