کویت نے ایران کو مذاکرات کی مشروط دعوت دے دی

248

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت نے ایران کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کے احترام اور برابری کی بنیاد پر اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق کویتی وزیراعظم الشیخ صباح الخالد الصباح نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے لیے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے مگر تہران کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ اعتماد سازی کے لیے دوسرے ملکوں کی خود مختاری کی بنیاد پر بات چیت کی خاطر ایران کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم لیبیا کے اداروں کو متحد کرنے کے لیے مراکش میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔