نوابشاہ : بلڈ بینک اور نجی کلینک زندگیوں سے کھیلنے لگے

141

 

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سول اسپتال نوابشاہ کا بلڈ بینک اور شہر کے پرائیویٹ میڈیکل سینٹر حاملہ خواتین کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، سول اسپتال نوابشاہ کے بلڈ بینک سے حاصل شدہ بلڈ سے پلازمہ اور وائٹ بلڈ سیل نکال لیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے خون لگنے کی وجہ سے مریضوں کی حالت غیر ہوجاتی ہے نجی میڈیکل سینٹر میں زچگی کے دوران بے ہوش خاتون کو عملہ پیپلز میڈیکل اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں چھوڑ کر فرار خاتون کی زندگی سے کھیلنے والی لیڈی ڈاکٹر اور نجی میڈیکل سینٹر کے خلاف ورثاکا آئی سی یو کے سامنے احتجاج قانونی کاروائی کا مطالبہ۔ نیو سعید آباد کی رہائشی 24 سالہ مہوش ملک کو اہل خانہ نے زچگی کے لیے شہر کے ایک معروف نجی میڈیکل سینٹر پر داخل کرایا، دوران آپریشن مبینہ ڈاکٹر کی غفلت اور انستہزیا کی زائد مقدار کے سبب مہوش کو نجی میڈیکل سینٹر میں آپریشن کے 24 گھنٹہ گزرنے کے ظ میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا جہاں لیڈی ڈاکٹر مقصودہ میمن کے بجائے ثمرین نامی لیڈی ڈاکٹر نے مہوش کا آپریشن کیا، نجی سینٹر کا عملہ ہمیں بتائے بغیر بے ہوش مہوش کو پیپلز میڈیکل اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، مہوش گزشتہ 24 گھنٹے سے بے ہوش ہے۔ اہل خانہ نے محکمہ صحت کے افسران، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آبادسے مطالبہ کیا کہ خواتین اور نومولود بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے نجی میڈیکل سینٹرز کو بند کر کے لیڈی ڈاکٹر مقصودہ میمن، بہوشی کے ڈاکٹر سمیت اسپتال کے عملے کیخلاف قانونی کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے نجی میڈیکل سینٹر سے زچگی کے لیے داخل خاتون کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کرنے کا یہ دوسرا واقع ہے۔