بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے: رپورٹ

610

فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نے بھارت سے متعلق تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نے رپورٹ کے مطابق بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، بینک آف بروڈا، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی بینکوں نے 3201 ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ یو این رپورٹ میں کیرالہ، آسام میں دہشت گرد گروپس کی نشاندہی کی گئی۔ بھارت کی منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر ملوث ہیں۔ منی لانڈرنگ کے لیے سونے اور ہیروں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔