عمیر لاکھو بزم ساتھی سندھ کے صدر اور ابراہیم طارق ناظم جمعیت نوابشاہ مقرر

209

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی نے اراکین صوبائی مجلس شوریٰ سے مشاورت
کے بعد بقیہ سیشن 2020-21کے لیے عمیرشامل لاکھو کو بزم ساتھی سندھ کا صدر اور ابراہیم طارق کو اسلامی جمعیت طلبہ نوابشاہ ڈویژن کا ناظم مقرر کیا ہے۔دونوں ذمے داران نے اراکین شوریٰ کے سامنے اپنی ذمے داری کا حلف لینے کے بعد اپنے فرائض سنبھال لیے۔بعدازاں ناظم ڈویژن ابراہیم طارق نے مشاورت کے بعد بہروزآرائیں کو ناظم جمعیت ضلع نوشہروفیروز مقرر کیا ہے۔