ریاست مدینہ کے دعویدار نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کا اعلان کریں،سراج الحق

252

 ڈہرکی(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ قائم کرنے کا دعویٰ کرنیوالے حکمران ربیع الاول کے با برکت ماہ میں پاکستان میں “نظام مصطفٰیﷺ” کے نفاذ اور “سودی نظام” کے خاتمہ کا
اعلان کر کے اپنے دعوؤں کی سچائی کا عملاّ اعلان کریں۔ مدینہ کی ریاست کے نعرے پر الیکشن جیتنے والے حکمرانوں کے لیے اب اپنے دعوے کے ساتھ سچا ہونے کا وقت آگیا ہے۔امت مسلمہ کو پستی سے عروج کی طرف لے جانے کے لیے “اتحادالامت” کی آج سخت اوروقت کی ضرورت ہے۔تو آئیے اپنے چھوٹے چھوٹے فروعی مسائل کو ایک طرف رکھ کر نبیﷺ کی بکھری اور اجڑی ہوئی امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی تسبیح میں اکھٹا کر کے یہود و ہنود اور کفار کی یلغار کو منہ توڑ شکست دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ڈہرکی ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے اور 2 بارسابق ایم۔این۔اے رہنے اور سندھ کی مشہور و روحانی درگاہ بھرچونڈی شریف سے تعلق رکھنے والی روحانی شخصیت پیر میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران کیا۔ میاں مقصود احمد نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر علماء کونسل پاکستان اور خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین درگاھ کوٹ مٹھن شریف و چیئرمین علماء مشائخ پاکستان اور سید برہان الدین ، حافظ نصرللہ عزیز چنہ ،تشکیل احمد صدیقی ،علامہ مفتی محمد یوسف مزاری کی قیادت میں جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ رابطہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے وفد نے میاں مٹھو سے ملاقات کی ۔اس دوران سینیٹر سراج الحق نے میاں مٹھو سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ علماء و مشائخ پاکستان کی طرف سے “داتا دربار لاہور” میں25 اکتوبر کو منعقد کی جانے والی تاریخی “انٹرنیشنل سیرت النبیﷺ میلاد کانفرنس” میں خصوصی شرکت کی دعوت د ی۔میاں مٹھو نے جماعت و علماء مشائخ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی “اتحاد الامت” کی عظیم کوششوں اور جماعت کے پاکستان میں دین اسلام کی سربلندی اور دعوت الااللہ کے فروغ کے کام اور جماعت کے فلاحی اور خیر کے جاری کام کو بھی سراہا۔بعد ازاں جماعت اسلامی پاکستان اور رابطہ کونسل علماء و مشائخ پاکستان کے اعلیٰ سطحی اس وفد نے ڈہرکی کی مشہور روحانی و علمی در گاہ بھرچونڈی شریف کے سجادہ نشین وجماعت اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی رہنماء پیر میاں عبد الخالق قادری سے درگا بھرچونڈی شریف جا کر ملاقات کی اور ان کو بھی25 اکتوبر داتا دربار لاہورمیں منعقد ہونے والی “عالمی سیرت النبی کانفرنس” کی باقائدہ دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔